وزیراعلیٰ سندھ نے شعر کی جان نکال لی

وزیراعلیٰ سندھ نے شعر کی جان نکال لی
وزیراعلیٰ سندھ نے شعر کی جان نکال لی

  

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے شعر کی جان نکال لی۔ نجی چینل کے مطابق ایک تقریب کے دوران اچانک شاہ جی نے علامہ اقبال کا شعر ”ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی“ سنانے کا فیصلہ کیا تاہم بار بار وہ بھولتے رہے، متعدد بار بتانے پر آخر کار شعر پورا کرنے میں کامیاب ہوگئے اس دوران حاضرین نے ایک قہقہہ لگایا جس پر شاہ جی نے کہا کہ چلو ان کے شعر کا فائدہ ہوا کہ آپ نے ہنس تولیا۔

مزید : کراچی