سندھ ہائیکورٹ میں عمران فاروق قتل کیس کے 2 نامزد ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 15 دسمبر تک ملتوی

سندھ ہائیکورٹ میں عمران فاروق قتل کیس کے 2 نامزد ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست ...
سندھ ہائیکورٹ میں عمران فاروق قتل کیس کے 2 نامزد ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 15 دسمبر تک ملتوی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے عمران فاروق قتل کیس کے 2 نامزد ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان معظم علی خان اور خالد شمیم کی ضمانت کی درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے سماعت درخواست گزاروں کے وکیل کی اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ملزمان معظم علی خان اور خالد شمیم کی اہلیہ نے عدالت نے رجوع کر رکھا ہے جس پر عدالت نے ملزمان کے وکلاءکو درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل دینے کا حکم دے رکھا ہے۔ دونوں ملزمان ایف آئی اے کی تحویل میں 90 روز بھی مکمل کر چکے ہیں ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -