زین قتل کیس، ملزموں کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی

زین قتل کیس، ملزموں کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی
زین قتل کیس، ملزموں کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے زین قتل کیس کے ملزموں کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں زین قتل کیس کے ملزموں کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی جس میں پراسیکیوٹر جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے محض گواہوں کے منحرف ہونے پر ملزموں کو بری کیا اوردیگر ٹھوس شواہد اورشہادتوں کو مدنظر نہیں رکھا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ مصطفی کانجو اور دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف فریق نے اپیل دائر کیوں نہیں کی تو پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ مقتول کی والدہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں لگتا ہے کہ پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت نہیں کر سکی۔ بتایا جائے کہ بتایا جائے کہ حکومت کی ملزموں کی بریت کے خلاف اپیل کیوں آئی اور ٹرائل کورٹ کو ذمہ دار ٹھہرا کر ہائیکورٹ میں اپیل دائر کیوں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل احتشام قادر کی استدعا پر کارروائی 14 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں