مصباح کی وکٹ ٹنڈولکر جیسی تھی، خوشی کیوں نہ مناتا: محمد عامر
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) سپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ کرکٹر محمد عامر نے کہا ہے کہ ان سے ماضی میں ایک غلطی ہوگئی تھی جس کے بعد لوگ اب ان کی ہر بات کو منفی انداز سے دیکھ رہے ہیں۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی اور حفیظ کو آﺅٹ کرچکا مگر قومی کپتان مصباح الحق کی وکٹ کا حصول ایسا ہی تھا جیسا سچن ٹنڈولکر کو آﺅٹ کرلیا جائے تو پھر اس پر جشن کیوں نہ مناتا۔ محمد عامر نے کہا کہ اپنی کارکردگی سے اپنے مخالفین کو بھی اپنا گرویدہ بنالیں گے اور وہ وقت بھی آئے گا جب سابق کرکٹرز بھی ان کی حمایت کریں گے۔ محمد عامر نے کہا کہ انضمام الحق ان کے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں جن کا وہ دل سے احترام کرتے ہیں۔ میری کوشش ہوگی کہ اپنے طرز عمل اور کارکردگی سے ان کی رائے کو تبدیل کیا جاسکے۔