ڈی جے بٹ ایک کروڑ کا ٹیکس ڈکار گیا، پی آر اے خاموش

ڈی جے بٹ ایک کروڑ کا ٹیکس ڈکار گیا، پی آر اے خاموش
ڈی جے بٹ ایک کروڑ کا ٹیکس ڈکار گیا، پی آر اے خاموش

  

لاہور (ویب ڈیسک) ڈی جے بٹ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ایک کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس ڈکار گیا، پی آر اے نے ٹیکس وصولی کی بجائے چپ سادھ لی۔ اخبار روزنامہ نئی بات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 1 کروڑ روپے سے زائد کا سیلز ٹیکس نوٹس بھجوایا تھا اور اس نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اگر یہ ٹیکس جمع نہ کرایا گیا تو کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ نوٹس ملنے کے بعد ڈی جے بٹ نے بیرسٹر احمد پنسونہ کے ذریعے اس نوٹس کو عدالت میں چیلنج کردیا۔ عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ڈی جے بٹ سے ٹیکس وصول کرنے کا اختیارنہیں۔ پی آر اے نے احمد پنسونہ کو عدالت سے کیس واپس لینے کو کہا جس پر احمد نے کیس واپس لے لیا لیکن ڈی جے بٹ نے ٹیکس کا ایک دھیلا بھی جمع نہیں کرایا۔ ڈی جے بٹ نے اپنی کمپنی کو 15 نومبر کو پی آر اے کے ہاں رجسٹرر کرالیا لیکن جولائی سے اکتوبر (پانچ ماہ) کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کے وکیل کو ادارے کا لیگل ایڈوائر رکھ لیا۔

مزید :

لاہور -