رینجرز کو اختیارات دینے کا معاملہ، ’کچھ دو کچھ لو‘، سپیکر قومی اسمبلی نے حل دیدیا

رینجرز کو اختیارات دینے کا معاملہ، ’کچھ دو کچھ لو‘، سپیکر قومی اسمبلی نے حل ...
رینجرز کو اختیارات دینے کا معاملہ، ’کچھ دو کچھ لو‘، سپیکر قومی اسمبلی نے حل دیدیا

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کا رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر کہنا تھا کہ رینجرز اور سندھ حکومت دونوں کو اس معاملے میں لچک دکھانا ہو گی، سندھ حکومت اپنی ضرورت رینجرز کو بتائے اور رینجرز کو ان کی ضرورت کے مطابق اختیارات دیئے جائیں، معاملہ اسمبلی میں پیش کیا گیا تو قواعد کے مطابق حل کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سند ھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور رینجرز کچھ لے دے کر معاملہ حل کریں، اس معاملہ میں صوبائی حکومت اور رینجرز دونوں کو لچک دکھاناہو گی ۔سندھ حکومت اپنی ضرورت بھی رینجرز کو بتا ئے ،رینجرز کی ضرورت کے مطابق ان کو اختیارات دے اورنوٹیفیکشن کے بجائے قانون سازی سے ا ختیارات دیئے جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز کو اختیارات دینے کا معاملہ سندھ اسمبلی میں پیش کیا گیا تو اس کو قواعد کے مطابق حل کریں گے۔

مزید :

کراچی -