پی ٹی آئی کے رہنماء علی زیدی کا متحدہ کے فاروق ستار سے ٹیلی فون پر رابطہ

پی ٹی آئی کے رہنماء علی زیدی کا متحدہ کے فاروق ستار سے ٹیلی فون پر رابطہ
پی ٹی آئی کے رہنماء علی زیدی کا متحدہ کے فاروق ستار سے ٹیلی فون پر رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی زیدی کا متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء فاروق ستارسے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے اور دونوں رہنماؤں میں کراچی کا بااختیار میئر  بنانے کیلئے کوششیں کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماء علی زیدی نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر متحدہ رہنماء کو مبارکباد دی اور کراچی کے میئر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی کے مضبوط اور بااختیار میئر کےلئے متحدہ سے رابطہ کیا ہے، کراچی کے میئر کے پاس خیبرپختونخواہ حکومت کے طرز پر اختیارات ہونے چاہئیں ۔ اس معاملے میں سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئےپی ٹی آئی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

مزید :

کراچی -