اندرون سعودی عرب فضائی سفر کے کرایوں میں 10فیصدتک اضافے کا امکان

اندرون سعودی عرب فضائی سفر کے کرایوں میں 10فیصدتک اضافے کا امکان
اندرون سعودی عرب فضائی سفر کے کرایوں میں 10فیصدتک اضافے کا امکان

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب ایئرلائنز کی طرف سے نئے سال کے آغاز سے ہی اندرون ملک کرایوں میں 10فیصدتک اضافے کا امکان ہے جس کے بعد مسافروں کی مالی مشکلات بڑھ جائیں گی ۔

اخبار’الوطن‘ کے حوالے سے عرب نیوز نے بتایاکہ آپریشنل لاگت میں اضافے اور مقامی مارکیٹ میں کچھ نئی ایئرکمپنیز کے آنے کے بعد ایک لمبے عرصے تک نئے کرایوں سے متعلق غوروفکر جاری ہے ۔سعودی ایئرلائنز اور فلائینس کے علاوہ الخلیجیہ سعودی عرب ، الماہاایئرویز اور نسمہ کے بھی جلد مارکیٹ میں آنے کا امکان ہے ۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سعودیہ ایئرلائن آہستہ آہستہ کرایوں پر اضافے پر غور کررہی تھی تاکہ اندرون ملک پروازوں کے اخراجات پورے کیے جاسکیں کیونکہ قومی ایئرلائن ہونے کی وجہ سے ایسے مقامات پر بھی سروس فراہم کررہی تھی جہاں سے کوئی مالی فائدہ نہیں ۔

سعودی ایئرلائن کے ڈائریکٹر جنرل صالح بن نصیر الجسر کے حوالے سے بتایاگیاکہ اندرون ملک پروازوں کے کرایوں پر نظر ثانی کی جارہی ہے اور ممکن ہے کہ ان میں ردوبدل کی جائے کیونکہ کئی سالوں سے کرایوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،طیاروں کی قیمتیں ، ایئرپورٹ فیس اور مرمت سمیت آپریشنل لاگت بڑھ گئی ہے جبکہ کرائے وہیں پر موجود ہیں ۔

یہ بھی اطلاعات ہیں دو ایئربس 319اے طیارے ہفتہ سے کمپنی کاحصہ بن رہے ہیں جن کی وجہ سے مسافروں کے بیٹھے کی صلاحیت بڑھ جائے گی اور تقریباً 10800مزید مسافرسفر کرسکیں گے ۔

مزید : بزنس