الیکشن کمیشن نے سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی تاریخ مقرر کر دی ،17دسمبر کو پولنگ ہو گی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔ 92نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 17دسمبر کو ہو گی ۔ یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سانگھڑ میں سکیورٹی ایشوز کی بنا ءپر پولنگ روک دی گئی تھی ۔