سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رینجرز کے اختیارات کی توثیق کروائی جائے گی، نثار کھوڑو

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رینجرز کے اختیارات کی توثیق کروائی جائے گی، نثار ...
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رینجرز کے اختیارات کی توثیق کروائی جائے گی، نثار کھوڑو

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ رینجرز کو کراچی میں قیام امن کیلئے پولیس کی مدد کیلئے بلایا گیا تھااور انہیں خصوصی اختیارات دیئے گئے تھے، سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رینجرز کے اختیارات کی توثیق کروائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ رینجرز کو شہر قائد میں امن و امان کی بگڑی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانےمیں پولیس کی معاونت کےلئے بلایا گیا تھااور  رینجرزکو ٹارگٹ کلرز ، بھتہ خوروں ،اغواکاروں اوردہشتگردوں کے خاتمے کیلئےخصوصی اختیارات د یئے گئے تھے۔رینجرز کے سندھ میں قیام کوجولائی میں ایک سال کی توسیع دی گئی تھی ، رینجرز کے اختیارات کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں توثیق کروائی جائے گی۔

مزید : کراچی