نیشنل ہیرالڈ کیس بی جے پی کا100فیصد سیاسی انتقام ہے‘راہول گاندھی ،اندرا گاندھی کی بہو ہوں ڈرنے والی نہیں ‘سونیا گاندھی

نیشنل ہیرالڈ کیس بی جے پی کا100فیصد سیاسی انتقام ہے‘راہول گاندھی ،اندرا ...
نیشنل ہیرالڈ کیس بی جے پی کا100فیصد سیاسی انتقام ہے‘راہول گاندھی ،اندرا گاندھی کی بہو ہوں ڈرنے والی نہیں ‘سونیا گاندھی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق بھارتی حکمراں جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ نیشنل ہیرالڈ کیس وزیر اعظم ہاﺅس سے سامنے آنیوالا 100فیصد سیاسی انتقام ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے عدلیہ کو ڈرانے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدلیہ پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں ، سب کو پتہ ہے عدلیہ کوخوفزدہ کرنے والے کون لوگ ہیں ۔ دوسری جانب سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ اندرا گاندھی کی بہو ہوں کسی سے ڈرنے والی نہیں ،سب کا سامنا کروں گی۔

یاد رہے کہ دہلی ہائیکورٹ نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ، ان کے بیٹے اور نائب صدر راہول گاندھی اور دیگر پانچ افراد کوفنڈز کے غلط استعمال اور اعتماد کو نقصان پہنچانے کے الزام میں نیشنل ہیرالڈ کیس میں 19دسمبر کو عدالت پیشی کے لئے طلب کر رکھا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی