ہزاروں ڈالر دے کر مصری شہری پاسپورٹ کے بغیر جدہ سے قاہرہ پہنچنے میں کامیاب ہوگیا

ہزاروں ڈالر دے کر مصری شہری پاسپورٹ کے بغیر جدہ سے قاہرہ پہنچنے میں کامیاب ...
ہزاروں ڈالر دے کر مصری شہری پاسپورٹ کے بغیر جدہ سے قاہرہ پہنچنے میں کامیاب ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں سیلز مین کاکام کرنیوالا ایک مصری شہری پاسپورٹ کے بغیر ہی جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قاہرہ تک سفر کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
مصری سیکیورٹی حکام کے مطابق مسافر نے بتایاکہ کفیل نے اسے پاسپورٹ دینے سے انکار کردیا اور اپنے گھر آنے کے لیے جدہ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی پروسیجر کی پرواہ نہ کرنے کیلئے شدید دباﺅ تھا۔ مصری اخبار کے مطابق پاسپورٹ کے بغیر سعودی عرب سے بچ نکلنے والے مسافر نے ایک بھارتی شہری کی مدد لی جس کے بعد اسے 7000ڈالر (تقریباً 7,25,865پاکستانی روپے)اداکیے گئے ۔
مسافر کاکہناتھاکہ وہ چار سالوں سے اپنی فیملی سے نہیں ملا، ایسا کرنے کے علاوہ اس کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا جبکہ اپنے کفیل کے غصے سے بچنے کے لیے وہ سعودی عرب میں موجود سفارتخانے سے بھی رجوع نہ کرسکا۔ قاہرہ ایئرپورٹ پرانٹری پروسیجرمکمل کرنے کے موقع پر وہاں موجود افسران کا علم ہواکہ مسافر کے پاس پاسپورٹ موجود نہیں اور مسافر نے بھی اعتراف کیاکہ واپس مصرپہنچنے کے لیے سعودی سیکیورٹی حکام سے بچ نکلا۔
عرب نیوز کے مطابق مسافر کو پوچھ گچھ کیلئے قاہرہ میں حراست میں لے لیاگیاہے جبکہ سعودی سیکیورٹی حکام کو اس ضمن میں آگاہ کردیاگیاہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -