نائب وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی زیر قیادت امریکی وفد کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی زیر قیادت امریکی وفد کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں دونوں ملکوں کے وزات خارجہ کے حکام نے شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر امریکی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاو ن جاری رہے گا،افغانستان میں امن اورمصالحتی عمل کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل قدرہیں۔ دہشتگردی ا ورانتہاپسندی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہیں۔ پاکستان اورافغانستان کے مابین معاشی تعلقات کومضبوط بنانے کیلئے کردار اداکرینگے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا ۔ پاکستان میں دہشتگردی کی جنگ میں بڑے پیمانے پرفوجی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اورعوام نے قربانیاں دیں۔قربانیوں کے باوجود دہشتگردی کیخلاف جنگ کاعزم مضبوط ہوا،افغانستان میں امن اورمصالحتی عمل کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔