سلمان خان کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد میڈیا سے منتیں

سلمان خان کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد میڈیا سے منتیں
سلمان خان کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد میڈیا سے منتیں

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈاداکارسلمان خان اپنی مبینہ دوست اولیا ونتور کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں حالانکہ سلمان خان نے لاکھ کوشش کی کہ یہ تصاویر سامنے نہ آئیں اور اب اُن کی شادی کی افواہیں بھی گردش کرنے لگی ہیں ۔

بھارتی اخبار ’ٹائمزآف انڈیا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی خفیہ لوسٹوری سامنے آگئی ہے اور ہاتھ جوڑ کر درخواست کے باوجود میڈیاکے نمائندوں کی طرف سے لی گئیں تصاویر سامنے آگئی ہیں جنہیں وہ دنیا سے چھپانا چاہتے تھے ۔ دراصل ہوا کچھ یوں ہے کہ سلمان خان  رات دیر گئے  ورن دھون کے گھر سے باہر آرہے تھے کہ اسی اثناءمیں میڈیا کو اس بات کی بھنک پڑگئی اور کیمرہ مین سلمان خان کی ایک تصویر لینے کے لیے پہنچ گئے لیکن انکشاف ہواکہ سلمان خان گاڑی میں اکیلے نہیں بلکہ افواہوں میں آنیوالی ان کی دوست ’اولیا ونتور‘ بھی ساتھ ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اداکار کے قریبی لوگ سلمان خان اور اداکارہ کی قربتوں کی افواہوں کی تردید کرتے رہے کہ وہ اولیا ونتور انڈیا میں موجود ہی نہیں لیکن اب ان کے سامنے آنے کے بعد یہ باتیں زور پکڑنے لگی ہیں کہ سلمان خان گھوڑی چڑھنے کو تیار ہیں ۔

مزید :

تفریح -