جہیز کے بدلے حج کرادیں ، سعودی باپ کے مطالبے پر دولہے کے جواب سے پوراخاندان دنگ رہ گیا

جہیز کے بدلے حج کرادیں ، سعودی باپ کے مطالبے پر دولہے کے جواب سے پوراخاندان ...
جہیز کے بدلے حج کرادیں ، سعودی باپ کے مطالبے پر دولہے کے جواب سے پوراخاندان دنگ رہ گیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سعودی شخص نے جہیز کی بجائے اپنی بیٹی کو حج کرانے کا مطالبہ کیا لیکن دولہا نے یہ شرط ماننے سے انکار کردیا جس کے بعد لڑکی کے باپ نے شادی کی پیشکش بھی ٹھکرادی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق لڑکی کا باپ اس وقت ششدر رہ گیا جب ممکنہ دولہا نے جہیز کی بجائے لڑکی کو حج پر لے جانے سے انکار کردیا ۔ لڑکی کے والدنے بتایاکہ ہونیوالے دولہا سے جہیز نہیں چاہیے اور وہ صرف چاہتاہے کہ اس کی بیٹی کو مکہ میں حج پر لے جائے لیکن اس شخص نے یہ شرط مسترد کردی۔

ممکنہ دولہا نے لڑکی کے والد کو بتایاکہ’ وہ پہلے ہی حج کرچکاہے اور وہ آرام کرنے کے لیے شادی کرناچاہتاہے ، نہ کہ مزید دورے کرنے کے لیے ‘۔ممکنہ دولہا کی طرف سے حج کو ’ٹرپس‘ کے مترادف قراردینے اور اس سے انکار پر خاندان ششدر رہ گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس