ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری، دہشتگردی کے خاتمے پر اتفاق

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری، دہشتگردی کے خاتمے پر اتفاق
ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری، دہشتگردی کے خاتمے پر اتفاق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ، کانفرنس میں شامل ممالک نے دہشتگردی کے خاتمے پر اتفاق کیا۔ جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں شریک رکن ممالک دہشتگردوں کی مالی معاونت رکوائیں،ایک دوسرے پردہشتگردی کے الزامات لگانے سے گریزکیاجائے۔افغان حکومت کی خود مختاری اور سلامتی کا احترام کیاجائے،افغانستان میں طالبان سمیت تمام دھڑوں کو مذاکرات کی میزپرلایاجائے۔

مزید : قومی /اہم خبریں