وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ سشما سوراج کی ملاقات ختم، تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق،بھارتی وزیر خارجہ نے مودی کا اہم پیغام پہنچایا

وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ سشما سوراج کی ملاقات ختم، تمام مسائل مذاکرات سے ...
وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ سشما سوراج کی ملاقات ختم، تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق،بھارتی وزیر خارجہ نے مودی کا اہم پیغام پہنچایا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج میں ملاقات ختم ہوگئی ہے۔ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں پیداہونے والے ڈیڈلاک کو ختم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ بھارتی وزیر خارجہ نے نواز شریف کو بھارتی وزیراعظم مودی کا اہم پیغام پہنچایا ۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے اپنے پیغام میں پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے آئندہ سال پاکستان کے دورہ کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی ہوا۔ذرائع کے مطابق نواز، سشما ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔نواز شریف نے پاکستان آمد پر سشما سوراج کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہش مند ہے ۔ملاقات میں دونوں طرف سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام دیرینہ مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکالا جائے گا۔ملاقات میں پاکستان کی طرف مشیر خارجہ سرتاج عزیز،طارق  فاطمی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ جبکہ بھارت کی طرف سے بھارتی ہائی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ملاقات کا اعلامیہ دفتر خارجہ جاری کرے گا۔اب بھارتی وزیر خارجہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کرینگی۔

واضح رہے کہ 2012 کے بعد  کسی بھی بھارتی وزیر کی جانب سے یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئی ہوئی ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں