داﺅد ابراہیم کے اثاثوں کی نیلامی
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت نے انڈرورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کی زمین ، ریسٹورنٹ اور ایک کار سمیت تمام اثاثے بدھ کو نیلام کیے جارہے ہیں ۔
ڈان نیوز کے مطابق بھارتی پولیس کئی عشروں سے داﺅد ابراہیم کاسراغ لگانے میں ناکام رہی لیکن ممکنہ طورپر 60ڈالر کی داﺅد ابراہیم کی ملکیتی ممبئی کے نواحی علاقے میں کھڑی پرانی ہنڈائی کار اور ایک دہائی قبل ضبط کی گئی جائیدادیں بھی نیلام کی جارہی ہیں جو داﺅد ابراہیم کے اثاثوں کا ایک چھوٹاسا حصہ ہیں ، کچھ پہلے ہی نیلامی کیلئے پیش کی جاچکی ہیں لیکن خریدار ان سے دور ہی رہے ۔
بدھ کو اس نیلامی کے سلسلے میں ممبئی ہوٹل کے باہر بولی لگی اور اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ دعویٰ کیاجاتاہے کہ داﺅد ابراہیم جرائم پیشہ گروہ چلاتاہے اور بھارتی حکام الزام لگاتے ہیں کہ گروہ قتل ، بھتہ خوری اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کرتاہے ۔ داﺅد ابراہیم 80ءکی دہائی میں بھارت سے فرار ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ ماہ ان کے سابق ساتھی چھوٹا راجن کو بھی انڈونیشیاءمیں پکڑاجاچکاہے اور کہاجارہاہے کہ داﺅدابراہیم کی گرفتاری کیلئے منصوبے کاہی حصہ ہے ۔