پاک، بھارت کرکٹ سیریز کے دبئی میں انعقاد کے امکانات ایک بار پھر روشن

پاک، بھارت کرکٹ سیریز کے دبئی میں انعقاد کے امکانات ایک بار پھر روشن
پاک، بھارت کرکٹ سیریز کے دبئی میں انعقاد کے امکانات ایک بار پھر روشن

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ایک بار پھر دبئی میں کرائے جانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان اہم ملاقات جاری ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز پر بھی بات چیت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ سیریز دبئی میں کھیلنے سے انکار کے بعد دونوں ممالک نے سری لنکا میں سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی تھی تاہم اس صورت میں سیریز کے انتظامات اور دیگر اخراجات کے باعث آمدنی کا ایک بڑا حصہ سری لنکا کو بھی دینا ضروری تھا جبکہ پاکستان کو توقع سے بہت کم آمدن حاصل ہونا تھی تاہم اب ایک بار پھر یہ سیریز دبئی میں ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور اس صورت میں پاکستان کو بھی معقول آمدنی ہو گی۔

واضح رہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی یہ ہوم سیریز ہو گی جس کی تمام آمدنی پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملنی ہے اور اگر یہ سیریز دبئی میں ہوئی تو کرکٹ بورڈ کو توقع کے مطابق آمدنی ہو گی تاہم سیریز کے سری لنکا میں ہونے کی صورت میں تیاریوں اور دیگر اخراجات کی مد میں سری لنکا کو بھی حصہ دینا ہو گا۔

مزید : کھیل