انڈونیشیا میں 7.1شدت کا زلزلہ ،سونامی وارننگ جاری

انڈونیشیا میں 7.1شدت کا زلزلہ ،سونامی وارننگ جاری
انڈونیشیا میں 7.1شدت کا زلزلہ ،سونامی وارننگ جاری

  

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک )انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے پیش نظر سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔ سٹف ڈاٹ کو ڈاٹ این زیڈ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ 7.1شدت کے زلزلہ کا مرکز انڈونیشیا کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے امبون میں ہے ۔ فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔تاہم آسٹریلوی بیورو آف میٹرولوجی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے لئے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -