بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما بطور پروڈیوسر تین فلمیں بنائینگی ، سکرپٹ تیار

بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما بطور پروڈیوسر تین فلمیں بنائینگی ، سکرپٹ ...
بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما بطور پروڈیوسر تین فلمیں بنائینگی ، سکرپٹ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کی انوشکا شرما نے بطور اداکارہ اپنی کارکردگی کا لوہا منوانے کے بعد بطور پروڈیوسر فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے ۔بالی ووڈ ہنگامہ ڈاٹ کام کے مطابق انوشکا شرما اب بطور پروڈیوسر تین فلمیں بنانے جا رہی ہیں ۔ ان کی پہلی فلم نودیپ سنگھ کی ڈائریکشن میں بنے گی جبکہ دوسری اور تیسری فلم بالترتیب انشائی لال اور اکشت ورما ڈائریکٹ کرینگے ۔ اداکارہ انوشکا شرما نے انشائی لال کی فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم کا سکرپٹ مزاح پر مبنی ہے ،فلم طنز و مزاح اور رومانس سے بھر پور ہے جبکہ دوسری جانب نودیپ سنگھ کی فلم ایک تھرلر مووی ہے ۔

مزید :

تفریح -