”کیا اب پاکستان دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کریگا“ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائیاں

”کیا اب پاکستان دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کریگا“ملاقات کے بعد بھارتی ...
”کیا اب پاکستان دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کریگا“ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائیاں

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) ہمیشہ کی طرح پاک بھارت رہنماوں کی ملاقات کے موقع پر بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائیاں نواز سشما ملاقات کے موقع پر بھی جاری رہیں۔ ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا ( این ڈی ٹی وی اور اب تک ٹی وی چینلز) نے اپنی شہ سرخیوں میں لکھا کہ بھارت نے اب گیند پاکستان کے کورٹ میں پھینک دی ہے اب پاکستان کی باری ہے کہ اپنا ایکشن ظاہر کرے۔ ان چینلز کی شہ سرخیاں تھیں کہ کیا اب پاکستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے گا کیا اب پاکستان میچورٹی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو اپنے ملک سے بھگائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ پاک بھارت رہنماوں کی ملاقات اور دونوں ممالک میں مذاکرات کے موقع پر منفی باتیں کرنے میں مشہور ہے۔اور بھارتی میڈیا دونوں ممالک میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

مزید : قومی