رینجرز کے اختیارات میں توسیع ، سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہوگا

رینجرز کے اختیارات میں توسیع ، سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی ...
رینجرز کے اختیارات میں توسیع ، سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہوگا

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بارے میں حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔دوسری طرف سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی کل ہوگا جس میں رینجرز کی تعیناتی سمیت اہم امور پر بحث کی جائے گی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے ایجنڈے میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے بارے میں کوئی قرارداد نہیں۔

مزید :

کراچی -