صدر ممنون حسین سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

صدر ممنون حسین سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
صدر ممنون حسین سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صدرمملکت ممنون حسین سے ترک وزیر خارجہ میلوٹ کاوس گلونے ملاقات کی ہے جس میں پاک ترک باہمی تعلقات سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان مضبوط سیاسی تعلقات کومعاشی شراکت داری میں تبدیل کرناچاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ دوطرفہ تجارت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترک حکومت پاکستانی عوام کے لیے ویزے میں آسانی کے لیے اقدامات کرے۔افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان،افغانستان اوربھارت سے پرامن تعلقات کاخواہشمند ہے اور ہم خطے میں دیرپاامن اوراستحکام کے خواہاں ہیں۔

مزید :

قومی -