پاکستان نے مشرقی ترکستان اسلامک تحریک کو ختم کرنے میں اہم کر دار ادا کیا :چینی وزیر خارجہ

پاکستان نے مشرقی ترکستان اسلامک تحریک کو ختم کرنے میں اہم کر دار ادا کیا ...
پاکستان نے مشرقی ترکستان اسلامک تحریک کو ختم کرنے میں اہم کر دار ادا کیا :چینی وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں،ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ ختم کرنے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اانتہائی اہم منصوبہ ہے جس سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ،جس پر جنرل رحیل شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری خطے کیلئے اہم ہے اور پاک فوج اقتصادی راہداری کے تحفظ کو یقینی بنائے گی ۔چینی وزیر خارجہ نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے مشرقی ترکستان تحریک کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
واضح رہے کہ چین کے پاکستان کی سرحد سے ملحق صوبے ڑن جیانگ میں ”مشرقی ترکستان موومنٹ“ نامی علیحدگی پسند تحریک چل رہی تھی اور اس تحریک کے شدت پسند پاکستانی علاقوں میں بھی پناہ لیتے تھے۔ چین نے پاکستان سے ان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی جس پر پاکستان نے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دوستی کا حق ادا کیا اورد یوغور باغیوں کا قلع قمع کر دیا گیا ،جس کا اظہار چینی وزیر خارجہ نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران کیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -