سرحدوں پر مر رہے ہیں تو کرکٹ کیسے کھیلیں،سیکرٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر بھی متعصب بھارتیوں کی زبان بولنے لگے

سرحدوں پر مر رہے ہیں تو کرکٹ کیسے کھیلیں،سیکرٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر ...
سرحدوں پر مر رہے ہیں تو کرکٹ کیسے کھیلیں،سیکرٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر بھی متعصب بھارتیوں کی زبان بولنے لگے

  

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکراپنی ہی بات سے مکر گئے۔ چند دن پہلے بھارتی م یڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے سیریز کھیلنی چاہئے ۔ سیاست اور کرکٹ الگ الگ معاملات ہیں سیاست کو کھیل سے نہ جوڑا جائے لیکن اب انہوں نے اپنی حدود سے بڑھ کر ایک دم پنیترا بدلا ہے اورمتعصب بھارتیوں کی زبان بولتے ہوئے  کہا ہے کہ سرحدوں پر ہم مر رہے ہیں۔کرکٹ کیسے کھیل سکتے ہیں ہم ایسے حالات میں پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

مزید : کھیل