سیریز کیلئے کل صبح تک بھارت کے جواب کا انتظار کرینگے :شہر یار خان ، مذاکرات کی بحالی کے بعد سیریز بڑا مسئلہ نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر

سیریز کیلئے کل صبح تک بھارت کے جواب کا انتظار کرینگے :شہر یار خان ، مذاکرات ...
سیریز کیلئے کل صبح تک بھارت کے جواب کا انتظار کرینگے :شہر یار خان ، مذاکرات کی بحالی کے بعد سیریز بڑا مسئلہ نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے امکانات دم توڑ گئے ہیں ۔چیئر مین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو سشما سوراج سے ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات نہ ہونا افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے انکار آگیا ہے ،اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت جانے کا فیصلہ حکومت کے مشورے سے کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ سیریز کھیلنے کے لیے ہماری حکومت نے اجازت دے دی تھی لیکن بھارت کی جانب سے انکار آیا۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کو 5 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو ا ۔نجی نیوز چینل سما ءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ ماحول بہتر ہو گالیکن اب پاک بھارت سریز کے انعقاد کے لیے ہمارے پاس وقت نہیں ہے ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اب دیکھیں گے کہ ہماری پوزیشن کیا ہے جس کے بعد فیصلہ لیا جائے گا ۔جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملے پر امیدوں نے دم نہیں توڑا، آج رات یا کل صبح تک انتظار کرینگے، بھارت کی طرف سے جواب نہ آنے کا مطلب ہے کہ وہ نہیں کھیلنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ وقت بہت کم ہے۔ دوسری طرف بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا ہے کہ سیریز کا انعقاد کوئی بڑی بات نہیں۔ امید ہے کہ بھارتی حکومت سیریز کھیلنے کی اجازت دیدے گی۔جامع مذاکرات کی بحالی کے بعد سیریز بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -