پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انکار پر بھارتی بورڈ کو کوئی پنالٹی نہیں ہو سکتی :شہر یار خان

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انکار پر بھارتی بورڈ کو کوئی پنالٹی نہیں ہو سکتی :شہر ...
پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انکار پر بھارتی بورڈ کو کوئی پنالٹی نہیں ہو سکتی :شہر یار خان

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے سوال کیا کہ نجم سیٹھی نے پاک بھارت کرکٹ سریز کا ایم او یو سائن کیا تھا ،اب سریز نہ ہونے پر نجم سیٹھی کیا کریں گے ۔اس سوال پر جواب دیتے ہوئے شہریار خا ن نے کہا کہ سریز سے انکار پر کوئی پنالٹی نہیں ہو سکتی ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے جب پوچھا کہ بھارت کے انکار کے بعد اب پی سی بی کی حکمت عملی کیا ہو گی ،کیا پی سی بی بھارتی بورڈ کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرئے گا تو شہر یار خان نے کہا کہ ایم او یو کے مطابق سریز سے انکار پر کوئی پنالٹی نہیں ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ پاک بھارت کرکٹ سریز کے حوالے سے بھارتی بورڈ سے خط و کتابت ہوئی تھی جس کی بنی پر ایک کنٹریکٹ ہوا تھا لیکن اس کنٹریکٹ پر قانونی چارہ جوئی نہیں کی جا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھارت سے بات کریں گے ،پھر دیکھیں گے کہ اس سریز کا معاوضہ کس طرح سے لیا جائے ۔

مزید : کھیل