پاکستان اور بھارت دوبارہ جامع مذاکرات شروع کرنے پر متفق،نئے سرے سے مذاکرات کئے جائینگے :سشما سوراج

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان دوبارہ جامع مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کر لیا گیاہے ۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ،اس موقع پر سشما سوراج کا کہناتھاکہ اب جامع مذاکرات ہوں گے اور جہاں سے مذاکرات منسوخ ہو ئے اور جن امور پر بات چیت جہاں رکی وہیں سے دوبارہ شروع کی جائے گی ،جس کیلئے سیکریٹر ی خارجہ کو اعلیٰ سطح کے رابطوں کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔
سشما سوراج کا کہناتھا کہ سیکریٹری خارجہ آپس میں بات چیت کریں گے جس میں مذاکرات کی تاریخ اور طریقہ کار واضح کیا جائے گا جبکہ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت جا کر پارلیمنٹ میں مذاکرات کی بحالی کے بارے میں اپنا بیان دیں گی جبکہ جامع مذاکرات میں کچھ نئی چیزیں شامل بھی کیے جانے کا امکان ہے ۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہناتھا کہ کچھ ہی دیر میں بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کے درمیان ہونے والی بات چیت کا مکمل اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔