گزشتہ روز انٹرنیٹ پر لاکھوں صارفین نے کئی گھنٹے اس لڑکی کی تلاش میں کیوں لگادئیے؟ انتہائی حیران کن وجہ جانئے

گزشتہ روز انٹرنیٹ پر لاکھوں صارفین نے کئی گھنٹے اس لڑکی کی تلاش میں کیوں ...
گزشتہ روز انٹرنیٹ پر لاکھوں صارفین نے کئی گھنٹے اس لڑکی کی تلاش میں کیوں لگادئیے؟ انتہائی حیران کن وجہ جانئے

  

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ پر لوگ عام طور پر مشہور شخصیات کو ہی تلاش کرتے ہیں لیکن گزشتہ روز ایک گمنام لڑکی کی انٹرنیٹ پر بہت بڑے پیمانے پر تلاش شروع ہوگئی، جو کہ کئی گھنٹے جاری رہی، اور ہزاروں لاکھوں انٹرنیٹ صارفین اس کی تلاش میں مگن رہے۔

جریدے ڈیلی میل کے مطابق اس دلچسپ معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب کینیڈا کے مشہور پاپ سٹار جسٹن بیبر نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر خوبرو لڑکی کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ لکھا ”او مائی گاڈ، یہ کون ہے؟“ جسٹن بیبر کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس انتہائی دلکش لڑکی کی تصاویر دیکھیں تھیں ا ور متجسس تھے کہ یہ کون ہے۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کے ہزاروں لاکھوں مداح اس لڑکی کی تلاش میں لگ گئے۔

مزید جانئے: سعودی عرب میں 18 سالہ دوشیزہ15 ملین ریال کی مالک بن گئی

دریں اثناءجسٹس بیبر کو سینکڑوں دیگر لڑکیوں کی طرف سے پیغامات موصول ہوئے جنہوں نے مذکورہ لڑکی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ اتفاق سے یہ تمام دعوے جھوٹ ثابت ہوئے۔ کچھ گھنٹے بعد انسٹاگرام اکاﺅنٹ wolfiecindy کی صورت میں بالآخر یہ لڑکی خود ہی سامنے آگئی۔ اس نے لکھا ”مجھے نہیں معلوم کہ اس بے پناہ توجہ کے ساتھ کس طرح نمٹوں، لیکن میرا صرف انسٹاگرام اور ٹمبلر اکاﺅنٹ ہے، باقی جو کچھ بھی لوگ تلاش کررہے ہیں وہ جعلی ہے(میرا کبھی ٹوئٹر اکاﺅنٹ بھی ہوتا تھا لیکن اب ڈی ایکٹیویٹ کردیا ہے)۔“

اس لڑکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی عمر 17 سال ہے اور وہ محض اپنی دلچسپی کے لئے اپنی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کرتی ہے۔ جسٹن بیبر کی طرف سے اس لڑکی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کئے جانے کے بعد اسے سات لاکھ سے زائد مرتبہ لائیک کیا جاچکا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس