اگر آپ کے خیال میں آپ خوبصورت دکھتے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں، سائنسدانوں نے مردوں کو خبردار کردیا

اگر آپ کے خیال میں آپ خوبصورت دکھتے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ ...
اگر آپ کے خیال میں آپ خوبصورت دکھتے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں، سائنسدانوں نے مردوں کو خبردار کردیا

  

لندن (نیوز ڈیسک) ہر کوئی اچھی شکل و صورت کو بڑی نعمت تصور کرتا ہے اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت سے خوبصورت ترین نظر آئے لیکن مردوں کی خوبصورتی کا ایک انتہائی منفی پہلو بھی ایک حالیہ تحقیق میں سامنے آگیا ہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی کالج لندن اور امریکا کی میریلن یونیورسٹی کی ایک مشترکہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جو مرد اوسط سے زیادہ ہینڈسم ہوتے ہیں انہیں اچھی ملازمت کے حصول یا ترقی پانے میں قبول صورت مردوں کی نسبت کہیں زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید جانئے: دوران پرواز فحش اداکارہ کی خواہش پوری کرنے پر عرب ایئرلائن کا پائلٹ نوکری سے محروم ہو گیا ،اب کھی جہاز نہ چلا سکے گا ‎

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جب کوئی دلکش صورت والا نوجوان ملازمت کی درخواست لے کر جاتا ہے تو انٹرویو کرنے والے افسران لاشعوری طور پر اسے اپنا حریف سمجھ لیتے ہیں اور ان کے دل میں کہیں یہ خیال ضرور چھپا ہوتا ہے کہ اس کی اچھی شکل و صورت ان کی اہمیت کو کم کردے گی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ فیصلہ کرتے ہوئے ان کے خلاف تھوڑی سی ڈنڈی ضرور مارجاتے ہیں۔ اگر دلکش صورت والے مرد کسی کمپنی میں ملازمت پانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پھر انہیں افسران بالا ترقی کرتے نہیں دیکھ پاتے۔ ان افراد کو عموماً معمولی نوعیت کی یا غیر اہم جگہوں پر رکھا جاتا ہے تاکہ یہ کسی بڑی پوزیشن پر پہنچ کر خوبصورتی کے ساتھ طاقت اور اختیار کے مالک بھی نہ بن جائیں۔

تحقیق کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑی بڑی کمپنیوں کو خوبصورت مردوں کے خلاف تعصب کے نتیجے میں اچھے ملازمین سے محروم ہونا پڑسکتا ہے، لہٰذا ان کے لئے بہتر ہے کہ کسی غیر جانبدار تھرڈ پارٹی کے ذریعے ملازمین کی بھرتی کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -