ماحولیاتی تبدیلیوں سے سارک ممالک پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں :اسحاق ڈار

ماحولیاتی تبدیلیوں سے سارک ممالک پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں :اسحاق ڈار
ماحولیاتی تبدیلیوں سے سارک ممالک پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں :اسحاق ڈار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سارک ممالک پر بری طرح اثر انداز ہو رہے ہیں ،سارک ملکوں کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سر جوڑنا ہو گا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا اقتصادی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارک ممالک میں غربت اور غذائی عدم تحفظ مشترکہ چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی تجارت بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور تجارت کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ نئی تجارتی پالیسی میں تجارت بڑھانے کے لیے ٹیرف کم رکھے جائیں ۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک سے سڑک اور ریلوے کے ذریعے رابطے قائم کرنے کے خواہ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے پر عزم ہے ۔

مزید : اسلام آباد