توہین عدالت کیس میں تحریک انصاف کے حامدزمان کو معافی مل گئی
لاہور(نامہ نگار)حلقہ این اے8 11سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامدزمان خان نے الیکشن ٹربیونل سے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگ لی،جسے ٹربیونل نے قبول کرلیا۔حامدزمان خان کہتے ہیں اڑھائی سال بعداپنے خلاف فیصلہ آیاجس پرجذبات میں آکرعدالت کے خلاف بیان دیا۔ این اے 118کافیصلہ مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے ملک ریاض کے حق میں ہونے پرتحریک انصاف کے امیدوارحامدزمان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوے الیکشن ٹربیونل پرسنگین الزامات لگائے تھے،اس پرالیکشن ٹربیونل محمدرشیدقمرنے حامد زمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کررکھی تھی،عدالت نے حامد زمان کوپیش ہوکرعدالت کے خلاف سنگین الزمات لگانے کی تحریری وضاحت پیش کرنے کا حکم دیاتھا، جس پر حامدزمان گزشتہ روزاپنے وکیل انیس علی ہاشمی کے ہمراہ الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے اور تحریری بیان جمع کرایا،حامدزمان نے کہاکہ انہوں نے اڑھائی سال این اے 118میں مبینہ دھاندلی کیس میں بطوردرخواست گزارفیصلے کاانتظارکیااوراس دوران لاکھوں روپے کیس پراخراجات بھی کئے،25 نومبر کوعدالت کافیصلہ آنے پردلی دکھ ہوا،جذبات پرقابو نہیں رہا،پریشانی کے عالم میں ایس کلمات اداکردیئے جو انہیں ادانہیں کرناچاہیں تھے۔حامدزمان نے لکھاکہ وہ عدالت کادل سے احترام کرتے ہیں،جج کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دینے کاکوئی ارادہ نہیں تھا،غیرارادی طورپرکچھ غلط کلمات بول گیاجس کی معافی چاہتا ہوں جس پرالیکشن ٹربیونل محمدرشیدقمرنے حامدزمان کی معافی قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کے کیس کونمٹادیا۔