لاہور بار کے 32سو وکلاءنادہندہ ،حق رائے دہی سے محروم
لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن کے 9جنوری کوہونے والے انتخابات میں 3200وکلاکوبارکے واجبات ادا نہ کرنے پرنا دہندہ قراردے دیاگیاتاہم واجبات ادا نہ کرنے والے وکلاووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے،وکلاءکاضابطہ اخلاق جاری کردیاگیاہے جس کے تحت نہ ہی کھانے کی بڑی بڑی دعوتیں دی جائیں گی اورنہ کوئی وکیل قطاروں کی صورت میں گیٹ پرکھڑا نہیں ہوگا۔ لاہورڈسٹرکٹ بارکے انتخابات برائے 2016ءسیشن کورٹ میں ہوں گے ۔ انتخابات میں کل 15 ہزارووٹرزاپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ 3200وکلانا دہندہ ہونے کی وجہ سے اپناووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔بارکے سپرنٹنڈنٹ مختاراحمدکاکہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق جاری کردیاگیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی امیدوارلائنوں میں کھڑے ہوکرووٹ نہیں مانگے گا، نہ ہی کھانے کی بڑی بڑی دعوتیں دی جائیں گے جبکہ اسٹیکر لگانے پربھی پابندی ہوگی۔ امیدوارکاغذات نامزدگی کے ساتھ مقررہ سکیورٹی فیس بھی جمع کروائیں گے۔ صدرکے امیدوارکے لئے 2لاکھ ،نائب صدرکے لئے 1 لاکھ50 ہزار،سیکرٹری 1 لاکھ ، جوائنٹ سیکرٹری اورفنانس سیکرٹری 30،30،ہزار، لائبریرین ،آڈیٹراورایگزیکٹیو ممبران کے لئے 10،10 ہزارروپے فیس مقررکی گئی ہے۔