قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری ،14دسمبر کو پھانسی دی جائے گی
لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور نذیراحمد گجانہ نے قتل کے مجرم محمد عمران کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کردیئے۔ مجرم کو14دسمبر کو کوٹ لکھپت جیل میں صبح ساڑھے 6 بجے پھانسی دی جائے گی۔ مجرم محمد عمران فیروزوالہ کا رہنے والا ہے ،اسے 2002ءمیں ایڈیشنل سیشن جج لاہور اختر بہادر نے تھانہ شفیق آباد کی حدود میں پرویز نامی شخص کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت کی سزا سنائی۔ملزم نے سزا کے خلاف تمام اپیلیں مسترد کردی گئی،جس پر کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے سیشن جج لاہور کو کہا کہ مجرم کی پھانسی کی تاریخ مقرر کی جائے۔سیشن جج لاہور نذیراحمد گجانہ نے مجرم محمد عمران کے 14دسمبر کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔