پی ٹی آئی کی آرگنائزنگ تنظیمیں 30دسمبر کو توڑ دی جائیں گی ،40روز تک نئی ممبر شپ جاری رہے گی

پی ٹی آئی کی آرگنائزنگ تنظیمیں 30دسمبر کو توڑ دی جائیں گی ،40روز تک نئی ممبر شپ ...
پی ٹی آئی کی آرگنائزنگ تنظیمیں 30دسمبر کو توڑ دی جائیں گی ،40روز تک نئی ممبر شپ جاری رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( شہزاد ملک ) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پارٹی کے انتخابات کروانے کے اعلان کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف کی آرگنائزنگ تنظیمیں اس ماہ 30دسمبر کو توڑ دی جائیں گی اور پھر اس کے بعد ٹھیک 40دنوں کے لئے تحریک انصاف کی نئی ممبر شپ شروع کی جائے گی۔تحریک انصاف کی نئی ممبر شپ حاصل کرنے کے خواہش مند پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی طرف سے تیار کردہ خصوصی نمبر 80022پر موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے ممبر شپ حاصل کر سکیں گے اور اس چالیس روز کی ممبر شپ مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جائے گا ۔

تحریک انصاف کے ذرائع نے ” پاکستان“ کو بتایا ہے کہ جس وقت سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے انتخابات منعقد کروانے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے تو اسی وقت سے تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی آرگنائزنگ تنظیمیں اس ماہ کے آخر 30دسمبر کو توڑ دی جائیں گی اور پھر اس کے بعد ٹھیک 40دنوں کے لئے تحریک انصاف کی نئی ممبر شپ شروع کی جائے گی اور تحریک انصاف کی نئی ممبر شپ حاصل کرنے کے خواہش مندوں کو پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن کی طرف سے تیار کردہ ایک خصوصی نمبر 80022پر موبائل ایس ایم ایس کے زریعے ممبر شپ حاصل کرنے کا کہا جائے گا اس خصوصی نمبر کا مقصد ممبر شپ کے مرحلے اور انٹرا پارٹی انتخابات کو صاف اور شفاف بنانا ہے تاکہ ماضی کی طرح کسی بھی گروپ کی جانب سے دھاندلی کا الزام نہ لگایا جا سکے نئی ممبر شپ کا باقاعدہ ایک ڈیٹا مرتب کیا جائے گا اور ےہ ڈیٹا ےونین کونسل لیول تک مرتب کیا جائے گا جس کو پی ٹی آئی کا ہر ممبر باآسانی چیک کر سکے گا ۔

مزید :

قومی -