سرتاج عزیز اور سشماسوراج کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

سرتاج عزیز اور سشماسوراج کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری،دہشتگردی کے خاتمے ...
سرتاج عزیز اور سشماسوراج کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور مشیر خارجہ سرتاجز عزیز کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ پاکستا ن اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات پر اتفاق کر لیا گیاہے ۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ پاک بھارت کے درمیان جامع مذاکرات میں وولر بیراج ،تلبل نیوی گیشن ،جموں کشمیر اور سیاچین سمیت دیگر امور پر مذاکرات کیے جائیں گے ۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے دہشتگردی کی سخت مذمت کی گئی اور مذاکرات کے حوالے سے دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیر انسداددہشتگردی کے امور پر رابطے میں رہیں گے ۔ملاقات کے دوران ممبئی ٹرائل کو جلد مکمل کرنے کی پاکستان کی جانب سے یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے جبکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ افغانستان میں امن اور خطے میں دہشتگردی کیخلاف اقدامات بھی جامع مذاکرات میں طے کیے جائیں گے ۔

مزید :

قومی -