انٹرنیٹ پر فحش فلم دیکھنے سے بھی زیادہ خطرناک چیز کیا ہے؟ ماہرین کا ایسا انکشاف کہ صارفین کو حیران پریشان کردیا

انٹرنیٹ پر فحش فلم دیکھنے سے بھی زیادہ خطرناک چیز کیا ہے؟ ماہرین کا ایسا ...
انٹرنیٹ پر فحش فلم دیکھنے سے بھی زیادہ خطرناک چیز کیا ہے؟ ماہرین کا ایسا انکشاف کہ صارفین کو حیران پریشان کردیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) فحش ویب سائٹوں پر صارفین کے لئے موجود خطرات کے بارے میں متعددتحقیقات سامنے آچکی ہیں جن میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان ویب سائٹوں کو وزٹ کرنا آپ کے کمپیوٹر پر خطرناک وائرس حملے کا سبب بن سکتا ہے۔ ان تمام رپورٹوں کے برعکس مشہور انٹرنیٹ سیکیورٹی کمپنی ’میلویئر بائٹس‘ کے ماہرین نے یہ عجیب و غریب دعویٰ کردیا ہے کہ فحش ویب سائٹیں دیکھنے سے بھی زیادہ خطرناک بات انٹرنیٹ پر سمارٹ فون کی سرچ کرنا ہے۔

مزید جانئے: کمپیوٹر انجینئر کا ’کارنامہ‘، بیگم کو مصروف رکھنے کا کام مشین کو سونپ دیا، خواتین کو پریشان کردیا

اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق کمپنی کے تحقیق کار جیروم سیگورا کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی فحش ویب سائٹ کی بجائے ایپل آئی فون لکھ کر سرچ کریںتو آپ کے کمپیوٹر پر وائرس منتقل ہونے کا خدشہ کہیں زیادہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غالباً اس کی وجہ یہ ہے کہ قابل اعتراض ویب سائٹوں کے متعلق خطرات کی باتیں مشہور ہونے کی وجہ سے یہ ویب سائٹیں سیکیورٹی کے معاملے کو زیادہ سنجیدگی سے دیکھتی ہیں اور عموماً صارفین کو وائرس حملوں سے بچانے کے لئے کوشاں بھی رہتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -