آرمی چیف کی افغان صدر کو انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور آپریشنل تعاون کی یقین دہانی :آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی افغان صدر کو انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور آپریشنل تعاون کی ...
آرمی چیف کی افغان صدر کو انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور آپریشنل تعاون کی یقین دہانی :آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور آپریشنل تعاون کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔

فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور افغان صدر کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران افغانستان میں امن اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ،دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پاکستانی مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرے گا اور جنرل راحیل شریف نے افغان صدر کو انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے ،آپریشن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔افغان صدر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیون کا اعتراف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید : راولپنڈی