نوجوان لڑکی کے اغواء کا شک،اہل علاقہ نے میاں بیوی کا منہ کالا کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

نوجوان لڑکی کے اغواء کا شک،اہل علاقہ نے میاں بیوی کا منہ کالا کر کے تشدد کا ...
نوجوان لڑکی کے اغواء کا شک،اہل علاقہ نے میاں بیوی کا منہ کالا کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) ڈسکہ کے نواحی گاﺅں میترانوالی میں مشتعل ہجوم نے میاں بیوی کا منہ کالا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اہل دیہہ کو شک تھاکہ گذشتہ رات میاں بیوی کے ایک رشتہ دار نے گاﺅں کی 15سالہ عائشہ کو اغوا کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے موضع میترانوالی میں ایک شخص نے گاﺅں کی 15سالہ عائشہ کو اغوا کیا، اہل دیہہ کو میاں بیوی پر شک تھا اور لوگوں نے میاں بیوی سے کہا کہ وہ اغوا شدہ لڑکی کو برآمد کر وائیں لیکن دونوں نے لاتعلقی کا اظہار کیا جس پرمشتعل لوگوں نے میاں بیوی کا منہ کالا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور دونوں کو نو منتخب چیئرمین امتیاز چیمہ کے ڈیرہ پر لے گئے جنہوں نے لوگوں کو سمجھایا اور میاں بیوی کا منہ دھلوادیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ تھانہ بمبانوالہ پولیس نے اسلم ،اویس ،شبیر ،راجو ،گوگی سمیت 10افراد کے خلاف زیر دفعہ 355،345،506،347،35،149کے تحت مقدمہ درج کر کے دو ملزمان شبیر اور بشارت کو گرفتار کر لیامزید تفتیش جاری ہے پولیس ملزمان کو گرفتار کر نے کے لیئے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید : جرم و انصاف