موجودہ حکومت کے انتہا پسندانہ رویے نے حالات کشیدہ کیے ،بھارتی وزیر اعظم سوچ تبدیل کریں :پرویز مشرف

موجودہ حکومت کے انتہا پسندانہ رویے نے حالات کشیدہ کیے ،بھارتی وزیر اعظم سوچ ...
موجودہ حکومت کے انتہا پسندانہ رویے نے حالات کشیدہ کیے ،بھارتی وزیر اعظم سوچ تبدیل کریں :پرویز مشرف

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت کے انتہاپسندانہ رویے نے حالات کشیدہ کیے بھارتی وزیر اعظم کو عوام کے لیے اپنی سوچ بدلنا ہو گی ۔ان کاکہنا ہے کہ بھارتی حکام اپنے رویے میں تبدیلی لاتے ہوئے پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔میڈ یارپورٹس کے مطابق پرویز مشرف نے کہا بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں نیک خواہشات کا اظہار خوش آیند ہے لیکن خطے میں قیام امن اورترقی کا انحصار خطے کی تمام طاقتوں کی نیتوں پرہے ،پاکستان، کشمیر اور مسلمان حقیقت ہیں بھارت کو دل سے یہ تسلیم کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ خطے کے بڑے ممالک چھوٹے ممالک کودبا کررکھنا چاہیں گے تو خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔

مزید : کراچی


loading...