بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا تعلق لاہور سے نکلا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا تعلق لاہور سے نکلا ،نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے ملاقات کی ۔اس دوران سشما سوراج نے بتا یا کہ ان کے والدین کا تعلق لاہور کے علاقے دھر م پورہ سے تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے گزشتہ دورے میں دھر م پورے جا کر اپنے آبائی گھر دیکھا تھا ۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ دونوں ملکوں کی عوام ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے ،بھارتی وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ملکوں کی عوام کو قریب آنے کا موقع ملے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے مسائل مل جل کر بات چیت سے حل کرنے چاہیئں۔