بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کاہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کاہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کاہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب

  

اسلام آباد (آئی این پی) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں قیام امن کے لئے تعاون پر تیار ہے‘ افغانستان کو قبائل کے بجائے دہشت گردوں سے خطرہ ہے‘ دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کے لئے افغان سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اقتصادی ترقی کے سوا افغانستان کی خوشحالی کا کوئی راستہ نہیں،ہمیں افغانستان سے تجارت شروع کرنا ہوگی تاکہ اس ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا جاسکے۔ بدھ کو ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس سے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے باہمی تجارتی روابط ضروری ہیں بھارت افغانستان کی مصنوعات کی ترسیل کے لئے سہولت فراہم کررہا ہے اقتصادی ترقی کے علاوہ افغانستان میں امن کا کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا بھارت افغانستان میں امن کے قیام کے لئے تعاون پر تیار ہے افغانستان کو قبائل کی بجائے دہشت گردوں سے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کے لئے افغان سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس کے علاوہ بھارت تجارت کے فروغ کے لئے کام کررہے ہیں 2016ء ممیں بھارت میں ہونیوالی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں سب کا خیر مقدم کرینگے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کے سوا افغانستان کی خوشحالی کا کوئی راستہ نہیں، بھارت پڑوسی ملک میں قیام امن کیلئے بھرپور تعاون کر رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -