پاک بھارت کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ ہو گیا ،سریز ہوگی ،معاملات طے پاگئے

پاک بھارت کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ ہو گیا ،سریز ہوگی ،معاملات طے پاگئے
پاک بھارت کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ ہو گیا ،سریز ہوگی ،معاملات طے پاگئے

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک بھارت سریز سے متعلق متضاد خبریں دم توڑ گئی ہیں کیو نکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سریزہوگی اور اس سے متعلق معاملات بھی طے پا گئے ہیں ۔نجی نیوز چینل کیپٹل نیوز کے ڈائریکٹر نیوزاور سینئر صحافی محمد نوشاد علی نے مصدقہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سریز ضرور ہو گی ۔ان کا کہنا ہے کہ دونو ں ملکوں کی حکومتوں کے مابین کرکٹ سریز کے انعقاد کا فیصلہ ہو چکا ہے ،سریز سے متعلق جلد اعلان کردیا جائے گا ۔واضح رہے کہ چیئر مین پی سی بی نے وزیر اعظم سے بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات میں کرکٹ سریز پر بات نہ ہونے کو افسوسناک قرار دیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے انکار آگیا ہے ،اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت جانے کا فیصلہ حکومت کے مشورے سے کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سریز کا انقعاد نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کو 5 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...