چوہدری نثار کا قائم علی شاہ کو ٹیلی فون ،رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے گفتگو

چوہدری نثار کا قائم علی شاہ کو ٹیلی فون ،رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے ...
چوہدری نثار کا قائم علی شاہ کو ٹیلی فون ،رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے گفتگو

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک ر ابطہ کر کے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے گفتگو کی ہے ۔جیو نیوز کے مطابق چوہدری نثار نے قائم علی شاہ سے کہا کہ آپ نے ابھی تک رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا وعدہ پورا نہیں کیا ،اس تاخیر کی وجہ سے عوام کوکراچی آپریشن سے متعلق غلط پیغام جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرمعاملہ سندھ اسمبلی میں زیربحث آیاتو عوام میں اچھاتاثرنہیں جائے گا،اس وقت بہتر ہوگا کہ آپ اپنا وعدہ پورا کریں اوراچھا تاثر دیں۔انہوں نے مزید کہا اگر رینجرز سے کسی بات پر تحفظات ہیں تو برائے راست رابطہ کریں ۔اس موقع پر سید قائم علی شاہ نے کہا کہ آپ بالکل بے فکر رہیں ،سندھ حکومت توسیع کردے گی ۔

مزید : کراچی