پاکستان ،افغانستان اور امریکہ کے سہ فریقی مذاکرات کا اعلامیہ جاری ،افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کے لیے ماحول ساز گار بنانے پر اتفاق

پاکستان ،افغانستان اور امریکہ کے سہ فریقی مذاکرات کا اعلامیہ جاری ،افغان ...
پاکستان ،افغانستان اور امریکہ کے سہ فریقی مذاکرات کا اعلامیہ جاری ،افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کے لیے ماحول ساز گار بنانے پر اتفاق

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان، افغانستان اور امریکا کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا اعلامیہ جاری ہو گیا جس میں تینوں ملکوں نے جلد امن مذاکرات کی شروعات اور طالبان کی امن عمل میں شرکت کے لیے سازگارماحول بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے مستقبل کے لیے افغان حکومت اورطالبان گروپ سے فریقین کے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،تینوں ملکوں نے افغان تنازع کے حل کے لیے سیاسی و سفارتی کوششیں تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔افغان حکومت ،طالبان گروپ کے مابین مذاکرات کے لیے ہرممکن کوشش کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔اعلامیے کے مطابق امن و مفاہمت کے ذریعے افغانستان اورخطے میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، مذاکرات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان اور افغانستان اپنی سر زمین انتہاپسندوں کو استعمال نہیں کرنے دینگے۔ہر قسم کی دہشتگردی دونوں ملکوں اورخطے کے لیے بڑاخطرہ ہے۔اس موقع پر عزم ظاہر کیا گیا کہ افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اعتماد سازی کے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید : قومی