”میرا بھارت مہان“دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والےبھارت میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 28دن کی بچی سے زیادتی

”میرا بھارت مہان“دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والےبھارت میں دل دہلا ...
”میرا بھارت مہان“دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والےبھارت میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 28دن کی بچی سے زیادتی

  

دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور خود کو ترقی یافتہ کہلانے والے بھارت میں ایک ایسا انسانیت سوز اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہوا ہے جس نے ہر درد دل رکھنے والے شخص کو بری طرح افسردہ کر دیا ہے۔بھارتی گاوں بلند شہر میں ایک سفاک شخص نے 28دن کی بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق جب بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اس وقت اس کے والدین الیکشن کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے گئے تھے۔جب وہ واپس آئے تو بچی کے جسم سے خون نکلتا دیکھا وہ بچی کو فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے گئے جنہوں نے بچی کی حالت دیکھ کر اسے بڑے ہسپتال بھجوا دیا۔ بلند شہر کے گورکھا پولیس سٹیشن میں بچی کے والد مکیش کی درخواست پر اسی گاوں کے ایک 25سالہ شخص نمینو کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں اس سے پہلے بھی نوزائیدہ بچوں سے زیادتی کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔یہ سب کچھ اس ملک میں ہو رہا ہے جو خود کو انسانیت کا بہت بڑا علمبردار کہلاتا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -