اس خاتو ن نے لاکھوں روپے لگا کر اپنے گالوں میں سوراخ کروالئے، لیکن ایسا کیوں کیااور کیا فائدہ ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائے گے

اس خاتو ن نے لاکھوں روپے لگا کر اپنے گالوں میں سوراخ کروالئے، لیکن ایسا کیوں ...
اس خاتو ن نے لاکھوں روپے لگا کر اپنے گالوں میں سوراخ کروالئے، لیکن ایسا کیوں کیااور کیا فائدہ ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائے گے

  


لندن(نیوزڈیسک) دنیا میں کچھ لوگ بہت ہی عجیب کام کرنے سے نہیں چوکتے اور ایسا ہی کچھ لنکن شائر کی اس خاتون نے کیا جس نے اپنے بیٹے کے گالوں میں ’ڈمپل‘پڑنے کی وجہ سے اپنے چہرے کو بھی ایسا ہی کرنے کی ٹھانی اور اس مقصد کے لئے 1900ڈالر(دو لاکھ روپے) سرجری پر لگادئیے۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق 44سالہ برطانوی خاتون اے جے ویئر جب بھی اپنے 11سالہ بیٹے مورگن کے گالوں میں گڑھے(ڈمپل) دیکھتی تو اس کی بھی خواہش ہوتی کہ اس کی گالیں بھی ایسی ہی نظرآئیں۔ویئر جو کہ بیوٹی بلاگر بھی ہے نے ایک دن فیصلہ کیا کہ وہ اپنے گالوں میں اس طرح کی ڈمپلز کے لئے سوراخ کروائے گی اور سرجری کے ذریعے اس مقصد کو پائے گی۔اس سال ستمبر میں سرجن نے اس کی گالیں کاٹیں اور انہیں ڈمپل کی طرح کی شکل دی۔اس کا کہنا ہے کہ وہ اچھی طرح آگاہ تھی کہ اس طرح کی سرجری کافی خطرناک ہوتی ہے لیکن پھر بھی اس نے یہ مشکل فیصلہ کیا۔”مجھے ڈمپل اس قدر پسند تھے کہ جب میں کسی کو اس طرح کی گالوں کے ساتھ دیکھتی تواس کے چہرے پر ہاتھ پھیرتی،مجھے معلوم ہے کہ یہ اچھی بات نہیں لیکن مجھ سے ایسا کئے بغیر نہیں رہا جاتا تھا۔“اس کا کہنا ہے کہ اسے خوشی ہے کہ انتہائی پرخطر اور مشکل صورتحال سے گزرنے کے بعد اس کا چہرہ خوبصورت ہوگیا ہے اور اس نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اسے معلوم ہے کہ اس کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہوگی لیکن اس کی خواہش تھی کہ اس کی گالوں میں ڈمپل پڑیں اور وہ اپنی خواہش حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...