فیس بک پر نوجوان لڑکی کی سالگرہ کا دعوت نامہ، مہمانوں کی تعداد کتنے لاکھ تک جاپہنچی؟ انتہائی حیران کن خبر، پولیس نے پورے شہر کو گھیرے میں لے لیا، ہر طرف افراتفری

فیس بک پر نوجوان لڑکی کی سالگرہ کا دعوت نامہ، مہمانوں کی تعداد کتنے لاکھ تک ...
فیس بک پر نوجوان لڑکی کی سالگرہ کا دعوت نامہ، مہمانوں کی تعداد کتنے لاکھ تک جاپہنچی؟ انتہائی حیران کن خبر، پولیس نے پورے شہر کو گھیرے میں لے لیا، ہر طرف افراتفری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی (نیوز ڈیسک) شاید آپ بھی سوچتے ہوں گے کہ اپنی کسی تقریب کے دعوت نامے دوستوں عزیزوں کو پہنچانے کی بجائے کیوں نہ فیس بک پر ہی سب کو دعوت دے ڈالیں، لیکن میکسیکو میں دی گئی ایک ایسی ہی دعوت کا نتیجہ دیکھ کر یقیناًآپ ارادہ بدل لیں گے۔ یہ دعوت کریسنچیو ابارا نامی شخص نے اپنی بیٹی روبی کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر فیس بک کے ذریعے دی، مگر دیکھتے ہی دیکھتے اس کا دائرہ اتنا وسیع ہو گیا کہ اب تک 12 لاکھ مہمانوں نے سالگرہ میں شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کریسنچیونے دعوت نامے کے طور پر ایک مختصر ویڈیو ریکارڈ کی جس میں وہ کہتے ہیں ’’ہیلو! آپ سب کیسے ہیں؟ ہم آپ کو 26 دسمبر کے روز ہماری پیاری بیٹی روبی کی 15ویں سالگرہ پر مدعو کرتے ہیں۔ اس پرمسرت موقع پر تین مشہور بینڈ پرفارم کریں گے اور گھڑ دوڑ بھی منعقد کی جائے گی۔ مہمانوں کو لذیذ پکوان بھی پیش کئے جائیں گے۔ ہماری طرف سے آپ سب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔‘‘
کریسنچیونے یہ ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کردی۔ ان کا خیال تھا کہ ان کے گاؤں کے لوگوں اور قریبی عزیزوں تک پیغام پہنچ جائے گا، لیکن سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لوگوں نے بڑے پیمانے پر شیئر کرنا شروع کردیا، یہاں تک کہ اسے اب تک 8لاکھ سے زائد مرتبہ شیئر کیا جاچکا ہے۔ دعوتی ویڈیو دیکھنے والوں میں سے 12 لاکھ افراد تصدیق کرچکے ہیں کہ وہ تقریب میں شرکت کے لئے پہنچ رہے ہیں، جبکہ ویڈیو کی شیئرنگ اور مہمانوں کی تعداد میں ا ضافہ جاری ہے۔
روبی کی 15ویں سالگرہ کی تقریب اب عالمی میڈیا کی خبر بن گئی ہے اور خصوصاً میکسیکو میں تو ایک ہلچل برپا ہے۔ سالگرہ کی تقریب لاجویا نامی چھوٹے سے گاؤں میں منعقد ہوگی لیکن مصیبت پورے شہر کو پڑی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں روبی کی سالگرہ پر واقعی لاکھوں لوگ اس کے گاؤں کا رُخ کرنے والے ہیں۔ مقامی انتظامیہ بھی اپنی تیاریاں مکمل کر رہی ہے اور بڑی تعداد میں مہمانوں کی آمد کے پیش نظر انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں۔ مقامی رکن اسمبلی رابرٹو آلے ہاندرو کا کہنا تھا کہ 26 دسمبر کو علاقے میں پولیس کی بڑی تعداد تعینات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فیس بک پر دعوت قبول کرنے والوں کی آمد کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن انتظامیہ کو لاکھوں لوگوں کی متوقع آمد کے پیش نظر ٹریفک اور دیگر مسائل کے حوالے سے پوری طرح تیار رہنا ہو گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -