ایجوکیشن راؤنڈاپ

ایجوکیشن راؤنڈاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پروفیسر قاضی اکرام بشیر
O محکمہ ہائر ایجوکیشن میں خالی آسامیوں پر تقرر و تبادلے
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب میں انتظامی عہدوں پر تقرر و تبادلے انتہائی سست روی کے ساتھ شروع ہوگئے ہیں۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی خالی آسامی پر ایڈیشنل ڈی پی آئی پروفیسر جہانگیر احمد چودھری نے قائم مقام ڈی پی آئی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ لاہور ڈویژن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد زاہد میاں بطور قائم مقام ڈائریکٹر ایجوکیشن منصبی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ گورنمنٹ شالیمار کالج میں گریڈ 20 کے پروفیسر محمد اویس کو بطور پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل گورنمنٹ ماڈل کالج ماڈل ٹاؤن میں پروفیسر تھے اور سالہاسال گورنمنٹ کالج پنڈی بھٹیاں کے پرنسپل رہ چکے ہیں۔
گورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں پروفیسر نعیم اکبر یٰسین جبکہ گورنمنٹ ایم اے او کالج میں پروفیسر ظفر جمال کو پرنسپل مقرر کر دیا گیا ہے۔
Oاولڈ راوینز یونین کے انتخابات
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اولڈ راوینز یونین کے انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور لابنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ خیال ہے کہ اس دفعہ قاضی آفاق حسین یونین کے صدر منتخب ہو جائیں گے۔
Oجی سی یو کی سوسائٹیز کے عہدیداروں کا تقرر
جی سی یو میں بی ایس آنرز کے داخلوں کی تکمیل کے بعد مختلف علمی ادبی و ثقافتی انجمنوں کے عہدیداروں کا تقرر شروع کر دیا گیا ہے۔ نذیر احمد میوزک سوسائٹی، مجلس صوفی تبسم، پنجابی مجلس، جی سی ڈی سی اور مجلس مباحثہ فعال ترین سوسائٹیز میں شمار ہوتی ہیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے احکامات جاری کئے ہیں کہ تمام کالجوں کے اساتذہ صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پر اپنی حاضری لگائیں گے اور سہ پہر تین بجے تک کالجز میں موجود رہا کریں گے۔

مزید :

ایڈیشن 2 -